ابنا: غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایک سو دس گاڑیوں پر مشتمل امریکی فوج کے قافلے نے اتوار کی صبح عراق چھوڑا۔امریکی فوجیوں کو لے جانے والی گاڑیاں عراقی سرحد عبور کر کے کویت میں داخل ہوگئی ہیں۔اس میں تقریبا پانچ سو فوجی شامل تھے۔
عراق میں جنگ پر تقریباً ایک لاکھ ستّر ہزار امریکی فوجی عراق میں تعینات تھے۔نو سالہ جنگ کے دوران عراق میں ساڑھے چار ہزار امریکی فوجی اور چھ ہزار کے قریب عراقی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ اس جنگ پر بیس کھرب ڈالر کی لاگت آئی۔ .......
/169